Problems reading this page?
Download the Urdu font
یورپی اتحاد ایل آئی ایف ای پروگرام
ماحولیات سے متعلق یورپی اتحاد کے مالیاتی دستاویز ایل آئی ایف ای کا آغاز 1992 میں ہوا تھا اور یورپی اتحاد کی موحولیاتی پالیسی کے نمایاں شعبوں میں سے ہے۔ یہ تین میدانوں میں پروجیکٹوں کی مالی کفالت میں اشتراک کرتا ہے: فطرت، ماحولیات اور تیسری دنیا کے ممالک۔
ایل آئی ایف ای انوائرنمنٹ پروگرام ان اقدامات میں تعاون کرتا ہے جن کا مقصد یورپی اتحاد اور امیدوار ممالک میں ماحولیات سے متعلق کمیونٹی پالیسی اور قانون کو نافذ کرنا ہے۔ یہ تجویز ماحولیاتی تحفظ اور بہتری سے متعلق ایک نئے طرز کا نمونہ اور ارتقاء پیش کرتا ہے۔
ایس ایم یو آر ایف کے پاس مجموعی بجٹ تقریبا 30 لاکھ یورو یا 19 لاکھ پاؤنڈ کا ہے۔ اس پروجیکٹ کی کفالت یورپی اتحاد ایل آئی ایف ای انوائرنمنٹ کی 11 لاکھ یورو یا 7 لاکھ پاؤنڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔ ایل آئی ایف ای انوائرنمنٹ پروگرام سے متعلق مزید معلومات ایل آئی ایف ای ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔


